Sunnah of entering to toilet

*سلسلہ پیارے نبیﷺ کی پیاری سنتیں*

*بیت الخلاء جانے کی دعا اور سنتیں*

2- بیت الخلاء میں داخِل ہونے سے پہلے یہ دُعا پڑھیں-

اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَآئِثِ۔
(رواہ البخاری صفحہ 26، جلد 1، باب ما یقول عند الخلاء)

ترجمہ: اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنّوں سے، مرد ہوں یا عورت.

(فائدہ) مُلّا علی قاری رحمہ اللہ نے مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں لکھا ہے کہ احادیث میں ہے کہ اِس دُعا کی برکت سے بیتُ الخلاء کے خبیث شیاطین اور بندہ کے درمیان پردہ ہو جاتا ہے – جس سے وہ شرمگاہ کو دیکھ نہیں پاتے ہیں-

*نقشِ قدم نبی ﷺ کے ہیں جنت کے راستے*
*اللہ   سے   ملاتے   ہیں  سنت  کے   راستے*

1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (No Ratings Yet)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *